شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ماہرین کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ماہرین کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ائیرکوالٹی انڈیکس 222ریکارڈ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
یو ایس قونصلیٹ 311،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 280ریکارڈ،مال روڈ 266، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 216ریکارڈ کی گئی۔ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایات کی ہیں۔
 دوسری جانب لاہور کا موسم سرد  اوردرجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 12،زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔