ہربنس پورہ،خالی پلاٹ میں موجود کوڑے اور درختوں میں آگ بھڑک اٹھی

ہربنس پورہ،خالی پلاٹ میں موجود کوڑے اور درختوں میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)ہربنس پورہ میں خالی پلاٹ میں موجود کوڑے اور درختوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

 آگ خالی پلاٹ میں موجود کوڑے اور درختوں میں بھڑکی، ریسکیو عملہ نے آگ پر قابو پالیا، آگ کے باعث دھویں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے، آگ کی وجہ سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، دھواں اور بدبو پھیلنے پراہل علاقہ نے ریسکیو کو اطلاع دی۔

 مکینوں کا کہنا تھا کہ ریسکیو عملہ تاخیر سے پہنچا،آگ اور دھویں کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف پھیل گیا، مکین رات گئے گھروں سے باہر نکل آئے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔