سرکاری افسران کی پنشن ادائیگیوں کابوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کافیصلہ

Electricty
کیپشن: Electricty
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا:وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر سے ریٹائرڈ ہونیوالے افسران و ملازمین کی پنشن ادائیگیوں کا اضافی بوجھ بجلی کے صارفین پر ڈالنے کا فیصلہ کر لیا، نیپرا نے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو آئندہ ٹیرف پٹیشن میں پنشن اخراجات کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹر کے ریٹائرڈ افسران کے پنشن اخراجات کا تخمینہ لگا کر بجلی کے بلوں کے ٹیرف کا حصہ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نیپرا نے پنشن کی ادائیگیوں کے اخراجات کو بلنگ ٹیرف کا حصہ بنانے کیلئے کمپنیوں سے ڈیمانڈ مانگ لی ہے۔

مراسلے کے مطابق کمپنیاں آئندہ درخواست میں پنشن کی ادائیگیوں کے اخراجات کو ٹیرف کا حصہ بنائیں کیونکہ واپڈا نے پنشنرز کو ادائیگیاں کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ نیپرا کے مراسلے میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں نے پنشنرز کو ادائیگیاں شروع کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے اخراجات متاثر ہو رہے ہیں۔