(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کو چھوڑنے اجازت دے دی،شعیب ملک دبئی روانہ ہوگئے۔
شعیب ملک نے بیٹے کی علالت کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لیا،وہ ڈھاکہ سے اپنی فیملی کے پاس دبئی چلے گئے۔
ادھرقومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا،سپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں فیملیز کے ہمراہ قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے،قومی ٹیسٹ سکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔