ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شریف خاندان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

شریف خاندان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
کیپشن: Sharif Family
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شریف خاندان کو الاٹ کی گئی سرکاری اراضی کے ریکارڈ کی طلبی کا معاملہ،  بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو 26 نومبر تک شریف خاندان کی الاٹمنٹ کے ریکارڈ کی فراہمی کی ہدایت کر دی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو کتنی زمین الاٹ ہوئی،مکمل ریکارڈ بھجوائیں۔ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کو 1985 سے 2002 تک کالونی سکیم کے تحت کتنی زمین الاٹ ہوئی,ریکارڈ دیاجائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الاٹمنٹ کس قانون کے تحت ہوئی ریکارڈ  مہیا کیا جائے، رجسٹر حقداران زمین اور میوٹیشن کے ریکارڈ کی کاپی مہیا کی جائے جبکہ شریف خاندان کو الاٹ ہونےوالی اراضی کی موجودہ کیا صورتحال ہے۔

محکمہ مال نے پنجاب بھر سے شریف خاندان کو الاٹ ہونے والی زمین کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دیں جبکہ شریف خاندان کی الاٹمنٹ کے حوالے سے ریکارڈ جلد نیب کو بھجوایا جائے گا۔