نواب ٹاؤن; ملزموں کی ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ ،خوفناک ویڈیو وائرل

 Firing between two groups near University
کیپشن: Firing
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)نواب ٹاؤن علاقہ غیر بن گیا، یونیورسٹی کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ کے واقع کی وڈیو منظرعام پر آ گئی۔

نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی کے قریب پنو خان اور بابر خان گروپ میں تصادم ہوا،تصادم کے دوران ملزمان اندھا دھند سیدھی فائرنگ کرتے رہے،فائرنگ کے واقعہ کی فوٹیجز میں ملزمان کو جدید اسلحہ کے ساتھ سرعام فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث پیر منصور گاؤں اور یونیورسٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا،واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ایس پی صدر حفیظ بگٹی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقع میں نو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے حکم پر پولیس نےایس پی صدر کی سربراہی میں آپریشن کرتے 12 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔  ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے کہا کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیاجائیگا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا جارہا ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہناتھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer