ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 نومبر سے پٹرول پمپ بند

petrol pump STRIKE
کیپشن: Petrol Pump
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجادی، مطالبات منظور نہ ہونے پر 25نومبر سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس کہتے ہیں کہ کمیشن کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو پمپ بند کردیں گے۔

 ملک بھر  میں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن میں اضافہ نہ ہوا تو 25نومبر سے پمپ بند کر دیئے جائیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان نےاس سے قبل 5نومبر کو ہڑتال کی کال دی تھی جس پر حکومت نے 20نومبر کا وقت مانگ لیاتھامگر اب پھر مالکان ہڑتال کے لیے تیار ہیں ۔مہر اویس کہتے ہیں حکومت سے چار بار میٹنگز کر چکے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
پمپ مالکان کی ہڑتال سے پٹرول کی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer