ڈی ایچ اے ملتان میں ڈاؤن ٹاؤن رومینزا کا عالمی منصوبہ

 ڈی ایچ اے ملتان میں ڈاؤن ٹاؤن رومینزا کا عالمی منصوبہ
 ڈی ایچ اے ملتان میں ڈاؤن ٹاؤن رومینزا کا عالمی منصوبہ
 ڈی ایچ اے ملتان میں ڈاؤن ٹاؤن رومینزا کا عالمی منصوبہ
 ڈی ایچ اے ملتان میں ڈاؤن ٹاؤن رومینزا کا عالمی منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

Fast translate
Icon translate

 ویب ڈیسک : ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی  ملتان اور  ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس پرائیوٹ لمیٹڈ  کے درمیان ڈی ایچ اے رومینزا گالف کلب میں دس ایکڑ رقبے پر  ڈاؤن ٹاؤن رومینزا  کے نام سے عالمی معیار کا منصوبہ تعمیر کرنے کا معاہدہ باقاعدہ طور پر طے پا گیا ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان،  ڈی ایچ اے ملتان کی مینجمنٹ اور ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے سی ای او طارق سعادت نے شرکت کی۔ جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ادارہ  زمین ڈاٹ کام بطور سیلز اینڈ مارکیٹنگ پارٹنر شامل ہے۔

معاہدے کےتحت ڈی ایچ اے ملتان میں پاکستان کا  سب سے پہلا فائیو سٹار ہوٹل چین ، لگژری اپارٹمنٹس ، ڈیزائنر آفسز، بین الاقوامی برانڈز پر مشتمل شاپنگ مال،تھیم پارک، دلکش واٹر فرنٹ پرامینیڈاور پنجاب کی سب سے بلند عمارت(سکائی سکریپر) تعمیر کی جائے  گی۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں  پاکستا ن کا پہلا عالمی معیار کاریزارٹ بھی شامل ہو گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے سی ای او طارق سعادت نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب کی آبادی 50 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ اٹلی اور سپین کی کل آبادی کے برابر ہے۔ ایسے حالات میں یہ منصوبہ ملتان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار میگا منصوبے میں ملکی و بین الاقوامی معروف برانڈز بھی ملتان کا رخ کر رہے ہیں جو کہ بلا شبہ جنوبی پنجاب سمیت پاکستان کے منظر نامے کو بدل کر رکھ دے گا۔

یہ منصوبہ عالمی شہرت یافتہ ورلڈ کلاس گالفر ،نک فالڈو کے ڈیزائن کردہ    18 ہو ل رومینرا گالف کورس کی شاندار لوکیشن پر تعمیر ہوگا۔ جبکہ اس کی تعمیر اور تکمیل ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کی جانب سے کی جائے گی۔ منصوبے میں بین الاقوامی سیاحوں اور رہائشیوں کو سرسبز و شادات  ہریالی اور جھیلوں کے دلکش مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔