پاکستان نے بنگلہ دیش کو سننی خیز مقابلے میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا

Pakistan vs Bangladesh
کیپشن: Pakistan vs Bangladesh
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔

قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔ بولر عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری اور کپتان بابراعظم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کےبعد رضوان نے کھیل کوسنبھالا اور وہ 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان میچ آخری گیند تک گیا اور انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا اور آخری گیند پر محمد نواز نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر