سیاستدان نا ملا، پاکستان کو نوجوان بدلیں گے، فواد چودھری

fawad chaudhry talk
کیپشن: fawad chaudhry talk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کوئی سیاستدان یا ملا آ کر پاکستان کو نہیں بدلے گا۔نوجوان بدلے گا۔

 پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ہفتہ سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو تبدیل کرنا ہے تو وہ ملک کی یونیورسٹیاں اور طالب علم کریں گے۔

 انہوں نے امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کی مثال دی اور بتایا کہ اس نے ملک میں تین ٹریلین کی معیشت کھڑی کر دی۔انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور طلبا سے کہا کہ وہ اپنے لیے اہداف مقرر کریں اور اس بات کا تعین کریں کہ وہ پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں۔
ہے۔یونیورسٹی طلبا سے مخاطب ہو کر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈگری لے کر گھر پر بیٹھنے کے بجائے انہیں چاہیے کہ معییشت میں اپنا حصہ ڈالیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں اور افواج پاکستان کیخلاف منظم پروپیگنڈے جاری ہیں،یہ لوگ سسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ‏مریم نواز کی طرف سے 16ویں التواء کی درخواست دائرکی گئی اوردوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کیخلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری ہے،یہ لوگ سسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں؟۔