بڑھتی سموگ، پولیس کی دھواں چھوڑتی گاڑیاں سڑکوں پر دندنانے لگیں

Punjab Police
کیپشن: Punjab Police
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور میں اسموگ کے  انسداد کے لئے کارروائیاں جاری ، لیکن دھواں چھوڑنے والی سرکاری اور پولیس گاڑیوں کے خلاف کارروائی کون کرے گا?
 لاہورمیں خصوصی انسداد اسموگ اسکواڈز کی کارروائیاں  جاری ہیں ۔دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس و گاڑیاں سیل کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان پر15لاکھ 67ہزار روپے جرمانہ عائد  کیا گیا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لیے کاروائیاں تو کی جارہی ہیں لیکن یہاں ایک بات زیرغور ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے خلاف کاروائی کون کرے گا؟

اسی طرح  دھواں چھوڑنے والی 1292گاڑیوں کے چالان جبکہ 178گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ اسکواڈ فور نے46اورا سکواڈ فائیونے45 صنعتی یونٹس کو چیک کیا،اسپیشل اسکواڈ ون نے 55،سکواڈ ٹو نے 62اور سکواڈ تھری نے47صنعتی یونٹس کو چیک کیارپورٹ کے مطابق یک ہفتہ میں398 صنعتی یونٹس کو چیک کیا،254 کلیئرقرار۔ایمشن کنٹرول سسٹم کے بغیر چلنے والے135صنعتی یونٹس سربمہر  اور 15مقدمات درج کئے گئے.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر