طلبا ہوجائیں تیار، اب رٹہ سسٹم نہیں چلے گا

Education system
کیپشن: School Education
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا، 29 نومبر سے نئے طریقہ کار کے تحت پڑھائی ہو گی۔ ہر بچے کا پروفائل بنے گا جبکہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا ہے۔ 29 نومبر سے پرائمری سکولوں میں نیا طریقہ تدریس اپنایا جائے گا۔ بچوں کو پڑھانے کیلئے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔

کلاس رومز میں ہر بچے کا الگ سے پروفائل تیار ہوگا۔مختلف مضامین میں کمزور بچوں کو اضافی وقت دیا جائے گا۔ فارمیٹو ایسسمنٹ کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ماسٹر ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ آئندہ سال پرائمری اورمڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔