آسٹریلیا جانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری

Fly To Australia
کیپشن: Fly To Australia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آسٹریلوی حکومت نے آسٹریلیا کا سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیاجانےوالےافرادکےلئےخوشخبری، آسٹریلیانے یکم دسمبرسےمکمل ویکسی نیٹڈافرادکےلئےبارڈرکھولنےکافیصلہ کرلیا۔ ویزہ ہولڈرز،طلباءاورورکرزیکم دسمبرسےملک میں داخل ہوسکتےہیں،وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا کہ صرف مکمل ویکسنی نیٹڈافرادکوملک میں داخلےکی اجازت ہوگی۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بتایا کہ 85 فیصدسےزیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیانےکوروناوباکےآغازکےبعد سےبارڈرزبندکردیئےتھے، بارڈرزکی بندش کوتقریبا دوسال مکمل ہوگئے،  خبرایجنسی کے مطابق اب 10 لاکھ سےزائد افرادکوبھی سیاحتی ویزےجاری کئےجائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer