جوڈیشل کمپلیکس فائرنگ: ڈی آئی جی آپریشن کانوٹس

Punjab police
کیپشن: Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس نےسیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر قتل کےواقعہ  کا نوٹس لیتے ہو ئےعدالتوں کے باہر کے راستوں کوسکیورٹی  زون بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ عدالتوں میں پیشی کیلئے آنیوالے  والوں کوتحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

 سیشن کورٹ فیز ٹو کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کے واقعہ  کے بعد ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس نے کہا ہے سیشن کورٹ کے باہر افسوسناک واقع نہیں ہونا چاہیے تھا عدالتوں میں آنےوالے سائلین کو سکیو رٹی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ہم اس فرض کو آج پورا نہ کر سکے۔  عدالتوں کے باہر راستوں کوسکیو رٹی زون قرار دیاجا رہا ہے انہوں   نےمیڈیا سےگفتگوکرتے ہو ئے کہاکہ عدالتوں کےاندر اور باہر اب کوئی اسلحہ نہیں لا سکےگا۔ سیشن کورٹ میں مزید سختی کر دی گئی ہے سیشن  کورٹ میں جو دشمنی کے کیسز ہیں ان کی فہرست بنائی جا رہی ہےتاکہ جس روز کیسز کی سماعت ہونفری کو بڑھا دیا جائےگا۔