لفظوں کی ضرورت نہیں ، وٹس اپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

whatsapp logo
کیپشن: whatsapp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  اب لفظوں کی ضرورت نہیں ، وٹس اپ  صارفین جذبات کا اظہار کرسکیں گے ایموجیز کے ذریعے ۔۔واٹس ایپ  نے نیا فیچرمتعارف کرادیا ۔

 رپورٹ کے مطابق وٹس اپ نے سب سے پہلے یہ ایموجیز آئی او ایس یعنی ایپل صارفین کے لئے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے تھے تاہم اب اسے بیٹا ورژن میں اینڈ رائڈ صارفین کے لئے بھی فراہم کردیا گیا ہے اورجلد ہی اسے تمام  صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا

صارفین کو سیٹنگز میں جاکر  نوٹیفکیشن  بٹن میں جانا ہوگا جہاں جا کر اس فیچر کو ان ایبل یا ڈس ایبل  کیا جاسکتا ہے۔

 یادرہے اس سے قبل وٹس ایپ نے صارفین کی پروفائل تصویر کی پرائیوسی سے متعلق تبدیلیاں  لانے کا اعلان کیا تھا ۔فی الحال واٹس ایپ کی پروفائل تصویر کے لیے تین آپشنز رکھے گئے ہیں جن میں ایوری ون یعنی سب کو تصویر دیکھنے کی اجازت ہے۔اب صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ منتخب لوگوں کو تصویر دیکھنے کی اجازت دے سکیں گے۔