عائزہ خان نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی

عائزہ خان نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا ڈرامہ ' میرے پاس تم ہو' میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے ایک اور کامیابی کا سفر عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامے میرے پاس تم ہو میں  اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ اداکارہ عائزہ خان فیس بک کے ماتحت چلنے والی تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اہم خوش خبری سنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر اُن کے چاہنے والے فالوورز مداحوں کی تعداد 75 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ عائزہ خان نے اپنے فالوورز کو اپنا دل بھی قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یاد رہےعائزہ خان موبائل فون اور انٹرنیٹ کے بہت زیادہ استعمال پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں آسانیاں تو آئیں مگر اسی کی وجہ سے ہم بہت زیادہ منفی ہوگئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer