نوازشریف ،شہبازشریف کی والدہ کا انتقال ،اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

 نوازشریف ،شہبازشریف کی والدہ کا انتقال ،اہم شخصیات کا اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :وزیر اعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چودھری برادران، آصف زرداری , بلاول بھٹو  اور آرمی چیف قمر  جاوید باجوہ نے نوازشریف ،شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیاہے اور سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

 
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور نے نوازشریف ،شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے،چودھری شجاعت ،پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ پاک یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

 آرمی چیف قمر  جاوید باجوہ کی جانب سے ٹویٹر  اکاؤنٹ پر تعزیت بھرہ  پیغام شئیر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔  


شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مرحومہ شمیم اختر کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی،انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے  تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر بہت افسوس اور دکھ ہے۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

Azhar Thiraj

Senior Content Writer