بوائے فرینڈ کو تھپڑ پڑ گیا

بوائے فرینڈ کو تھپڑ پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:کبھی کبھی دل میں ارمان کچھ ہوتے ہیں اور ہو کچھ اور جاتا ہے،کوئی پھول لے کر جاتا ہے اور روتا ہوا آتا ہے،ایسا ہی کچھ ایک بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوا ہے۔

ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے جب شادی کی پیشکش کی تو اس کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔


گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘ اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال لیتا ہے۔

یاد رہے بھارت کی ریاست بہار کے ضلع وِشالی میں پیش آیاجہاں ایک 20 سالہ لڑکی کو 3 ہندو نوجوانوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی ،رپورٹ کے مطابق 20 سالہ گلنازکو ستیش نامی نوجوان کئی ماہ سے مسلسل تنگ کررہا تھا اور شادی کرنے پر اصرار کررہا تھا۔آگ کے باعث گلناز کے جسم کا 75 فیصد حصہ بری طرح جھلس گیا تھا اور اسپتال میں 15 روز بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer