حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے پر اپوزیشن کیخلاف مقدمات کا اعلان

حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے پر اپوزیشن کیخلاف مقدمات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پر جلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمے درج کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماؤں اورجلسوں کے منتظمین پرایف آئی آر درج کرائی جائے گی، اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔ انکا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔

 شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں کورونا کیسز کے تیزی سے بڑھنے کے باوجود پی ڈی ایم کے جلسے کے اعلان پر رد عمل میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنما عوامی تحفظ سے کھیل رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن کے خواہشمند پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کررہے ہیں، پی ڈی ایم ارکان غیر ذمہ دارانہ سیاست کرکے عوام کی سیفٹی سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ارکان عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلسہ کر رہے ہیں اور جلسہ ایسے وقت کیا جا رہا ہے جب کورونا کیس ڈرامائی طور پر بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے، یہ پی ڈی ایم رہنما پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer