سموگ سے بچاؤ  کیسے ممکن؟

سموگ سے بچاؤ  کیسے ممکن؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: سموگ کی ابتر صورتحال سے شہری ناک، کان، گلہ سمیت جلد کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہونے لگے، بیماریوں کی روک تھام کیسے کریں؟؟؟

سموگ اور اس میں شامل زہریلی گیسوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ہسپتالوں اور کلینکس میں ناک، کان، گلہ، آنکھوں اور کھانسی کی شکایات کرنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے، سموگ کی شدد میں اضافے کے باعث اب شہری جلد کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہونے لگے ہیں۔

طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر عظیم جہانگیر کا کہنا ہے کہ شہری جلد کی بیماری سے بچنے کیلئے موسچرائز کریمز کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ہاتھ اور منہ بار بار دھوئیں۔طبی ماہرین کے مطابق شہری خود کو خصوصا بچوں کو لیکر جب کھلی فضا میں نکلیں تو چہرہ ڈھانپ کر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

      

Shazia Bashir

Content Writer