سٹی 42: بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ۔
یو ایچ ایس نے نتائج جاری کر دیئے، 84 فیصد سے زائد طلبہ کامیاب ہوئے ۔ نتائج عملی امتحانات کے اختتام کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر جاری کیے گئے۔
امتحانات میں پنجاب کے 17 الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کے طلبہ نے شرکت کی۔مجموعی طور پر 756 امیدوار شریک ہوئے ،638 کامیاب قرار پائے۔
بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 84.95 فیصد رہا۔یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی روہما شاہد کی 703 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن ،ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری کے طالبعلم محمد ولید نعیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی
تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر طالبہ میرب عمران اور بشریٰ شاہد نے حاصل کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App