ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو چین میں ورلڈ ڈرون کانگریس میں ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز

پاکستان کو چین میں ورلڈ ڈرون کانگریس میں ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیرِ مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے چین کے شہر شین ژین میں منعقدہ 10ویں ورلڈ ڈرون کانگریس 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کو ’’کنٹری آف آنر‘‘ کا اعزاز ملنے پر عالمی منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس عالمی ایونٹ میں 120 سے زائد ممالک نے شرکت کی، جہاں پاکستان خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب نے اپنے خطاب میں ڈرون ٹیکنالوجی، بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق پاکستان کا وژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز کا امتزاج لاجسٹکس، سپلائی چین اور سمارٹ سٹی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاک چین کے ذریعے ڈرون آپریشنز کو مزید محفوظ، شفاف اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی اور ورچوئل اثاثہ جات کے ریگولیٹری فریم ورک پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق ڈرون انڈسٹری میں جدت اور عالمی سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، اور پاکستان اس شعبے میں ادارہ جاتی معاونت کو فروغ دے رہا ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دیرینہ ہے اور دونوں ممالک ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔