سٹی 42: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز شائقین کرکٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا ۔
لاہور میں ٹی سی ایس کی آٹھ برانچز پر ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں۔گلبرگ برانچ پر بھی شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔
شائقین کا کہنا ہے کہ ٹکٹس آسانی سے مل گئی ہیں اور اس بار ریٹس بھی کم ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے ریٹس انتہائی کم رکھنا خوش آئند ہے۔