ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں افسران و ملازمین کی حاضری لازمی قرار

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں افسران و ملازمین کی حاضری لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض: لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے افسران اور ملازمین کی حاضری لازمی قرار دیتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 جاری مراسلے کے مطابق امتحانی ڈیوٹی کے دوران تمام متعلقہ افسران اور ملازمین کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک دفتر میں موجود رہنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

بورڈ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کے دوران غیر حاضری، تاخیر یا ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق تمام ملازمین کو دفتری اوقات میں دستیاب رہنا ہوگا اور امتحانی مدت کے دوران حاضری کو باقاعدہ ڈیوٹی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم غیر حاضر پایا گیا تو اس کی تنخواہ اور الاؤنسز میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے لاہور بورڈ انتظامیہ نے افسران کو ہدایات پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق امتحانی عمل کے دوران نگرانی، انتظامی امور اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ نظام نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔