ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر قیدیوں کیلئے خصوصی مینیو ترتیب دینے کا اعلان

 عید پر قیدیوں کیلئے خصوصی مینیو ترتیب دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر ے کہا ہے کہ قیدیوں کیلئے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن خصوصی مینیو ترتیب دے دیا گیا ہے تاکہ جیلوں میں قید افراد بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق عید کے دن قیدیوں کو ناشتے میں حلوہ فراہم کیا جائے گا جبکہ دوپہر کے کھانے میں چکن قورمہ دیا جائے گا۔ شام کے وقت چکن قورمہ، روٹی اور پلاؤ پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جیلوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے قربانی کے گوشت کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں جبکہ عید سے قبل جیلوں میں ملاقات کیلئے آنے والے تمام افراد کی لازمی ملاقات کروائی جائے گی۔
اںہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں ملاقات کا رش معمول سے تین گنا زیادہ ہو جاتا ہے   شہری انتظار سے بچنے کیلئے آن لائن ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کریں اور ملاقاتی جیل عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ملاقات کے عمل کو خود مانیٹر کریں گے اور ملاقات شیڈ میں موجود رہیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے مزید کہا کہ ملاقاتی اپنے پیاروں کیلئے کپڑے اور دیگر سامان بھی جمع کروا سکیں گے جبکہ عید کے دن ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ پیر کو کیا جائے گا۔