ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام  کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 6 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی  ہے ملزمان موٹر سائیکل پر منشیات کی سپلائی لے کر آئے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا  اوران کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبد المجید اور عبد الستار شامل ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ کامیاب کارروائی پر ایس پی سٹی  ایس ایچ او نجم عباسی اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔