ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، صدر مملکت

سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج شب اسلام آباد کے پریذیڈنٹ ہاؤس نے اپنی تاریخ کے ایسے لمحات دیکھے جو اس سے پہلے کبھی  نہیں دیکھے تھے، یہاں  مرکزی ہال میں پاکستان کے  فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کی۔ صدر آصف علی زرداری نے  فیلڈ مارشل  عاصم منیر کو اس جلیل القدر عہدہ پر ترقی دینے کا رسمی اعلان دہرایا اور انہیں بیٹن آف  فیلڈ مارشل عطا کی۔

اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بہادرسپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،  پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، وطن عزیز کے چپے چپےکا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیتیں ثابت کردیں۔