ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ؛ اولمپیئن ارشد ندیم مقابلے کے لیے تیار

ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ؛ اولمپیئن ارشد ندیم مقابلے کے لیے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے اولمپیئن ارشد ندیم کا تربیتی کیمپ مکمل ہوگیا 
ارشد ندیم نے پنجاب سٹیڈیم کے اتھلیٹکس ٹریک پر اڑھائی گھنٹے تک ٹریننگ کی،کیمپ کے آخری روز ارشد ندیم نے فزیکل ٹریننگ کیساتھ سکل ورک پر کام کیا
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج رات کوریا روانہ ہوں گے ،ارشد ندیم کےہمراہ کوچ سلمان اقبال بٹ بھی کوریا روانہ ہوں گے،پیرس اولمپکس کے بعد ارشد ندیم پہلی مرتبہ کسی ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے
 ارشد ندیم کاکہنا تھا کہ ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا،کوشش ہوگی کہ اس چیمپئن شپ میں اپنا ریکارڈ بہتر بناؤں۔