سٹی 42: پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کیلئےبراہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا
پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کیلئے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی،لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوگی،پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کر رہی ہے
اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار 3براہ راست پروازیں آپریشن کا حصہ بن جائیں گی،قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات کیلئے جلد یورپ کے دیگر شہروں کیلئے بھی پروازیں شروع کریگی