ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19ڈالر کم ہوکر 3291 ڈالر فی اونس ہے۔