ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف : ڈی جی ایل ڈی اے کا گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ،طاہر فاروق نے فیشن ایونیو، سرسید روڈ، غالب روڈ سمیت دیگر بلاکس کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بتایا گیا کہ گلبرگ سکیم کے کمرشل کوریڈورز میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام جاری ہے۔واسا اور ایل ڈی اے ٹیمیں گلبرگ سکیم میں انٹیگریشن سے کام کر رہی ہیں۔پارکنگ ایریا، فٹ پاتھ، پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فٹ پاتھ پر دیدہ زیب اور پائیدار ٹف ٹائلز اور پیور لگائے جا رہے ہیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے معیار کا جائزہ لیا،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر کو کام کی سپیڈ بڑھانے کی ہدایت کی۔

Ansa Awais

Content Writer