ویب ڈیسک : لاہور موٹروے پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروالیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک کار حادثے کی اطلاع ملی، گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک مغوی ملا، جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فونز، زیوارت اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ملزمان کو اسلحہ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔