ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد واقعہ : تباہ شدہ گھر سے سلنڈر پھٹنے یا آتشزدگی کے شواہد نہیں ملے ،پولیس

,

غازی آباد واقعہ : تباہ شدہ گھر سے سلنڈر پھٹنے یا آتشزدگی کے شواہد نہیں ملے ،پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری :غازی آباد کے رہائشی علاقے میں ایک گھر میں ہونے والے پراسرار دھماکے کی تفتیش جاری ہے، تاہم پولیس، فرانزک ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ سے تاحال بارودی مواد یا سلنڈر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس کے مطابق تباہ شدہ گھر سے نہ تو سلنڈر پھٹنے اور نہ ہی آتشزدگی کے شواہد ملے ہیں۔متاثرہ گھر کے مکین واضح بیان دینے میں ناکام رہے ہیں۔
اہلِ خانہ کبھی سلنڈر پھٹنے اور کبھی اے سی کمپریسر پھٹنے کا ذکر کرتے رہے، جس سے تفتیش میں ابہام پیدا ہوا۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر سے ملبہ ہٹا کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل ازسرنو شروع کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ہی دھماکے کی حتمی وجوہات طے کی جا سکیں گی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گلی میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کے موجود ہونے کے دوران اچانک زوردار دھماکہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ہر پہلو سے جاری ہے، اور جلد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔