ملک اشرف : لاء افسران کی جانب سے ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈوکیٹ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ,ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے خصوصی شرکت کی ،ملک احسن اشرف کھوکھر کو وکالت لائسنس ملنے اور وکالت پریکٹس شروع کرنے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

وفاقی حکومت کے لاء افسران نے ملک احسن اشرف کھوکھر ایڈوکیٹ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام اٹارنی جنرل آفس میں کیا ، لاء افسران نے ملک احسن اشرف کھوکھر کو وکالت لائسنس ملنے اور وکالت پریکٹس شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ، مٹھائی بھی تقسیم کی ،تقریب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر،اسٹنٹ آٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ ڈوگر ، چوہدری نصیر احمد گوجر، سابق صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب شریف۔ ظفر جوئیہ ایڈوکیٹ نے شرکت کی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل فیض رسول رجھوانہ ، خالد نواز گھمن ،اسٹنٹ اٹارنی جنرل انور اسماعیل ، شہزادہ عرفان اعوان بھی شریک ہوئے ،اسٹنٹ اٹارنی جنرل تنویر احمد ، ایڈوکیٹ محمد اجمل سمیت دیگر لاء افسران اور وکلاء نے شرکت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان اور لاء افسران نے ملک احسن اشرف کو وکالت لائسنس ملنے اور وکالت شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.