عابد چودھری: نشتر کالونی میں کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کاواقعہ پیش آیا،چوکی سبزی منڈی پولیس نے چند گھنٹوں میں درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ٹبہ گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔8سالہ بچی ہمسائے کے گھر پانی لینے گئی ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی۔بچی کے شور کرنے پر ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیا تھا۔
ملزم الیاس کیخلاف مقدمہ درج کر کےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔