ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے گمشدہ لڑکی کو لواحقین سے ملوا دیا

فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے گمشدہ لڑکی کو لواحقین سے ملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور میں گریٹر اقبال پارک میں فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ (FPU) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق، روبینہ نامی لڑکی گھر کا راستہ بھول کر لاہور پہنچ گئی تھی اور ایک بائیکیا رائیڈر کے ساتھ گریٹر اقبال پارک میں موجود تھی۔

فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے پارک میں دونوں کو پریشانی کی حالت میں پایا۔ ٹیم نے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے لڑکے اسد کے ہمراہ انہیں تحفظ خدمت مرکز منتقل کردیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لڑکی کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف پی یو شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے ہر دم مستعد ہے اور اس واقعہ میں بھی بروقت کارروائی کر کے ایک اہم انسانی مسئلہ حل کیا گیا۔