ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ میں باپ بیٹے پر مشتمل جھپٹا مار سنیچر گینگ گرفتار

اسلام پورہ میں باپ بیٹے پر مشتمل جھپٹا مار سنیچر گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے چیزیں چھیننے والے خطرناک جھپٹا مار سنیچر گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی سٹی کے مطابق یہ ملزمان گلی محلوں میں اکیلی خواتین کو دیکھ کر ان کا تعاقب کرتے اور موقع ملتے ہی جھپٹا مار کر پرس، موبائل فونز اور نقد رقم چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں باپ شیراز اور بیٹا طیب شامل ہیں۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل بھی خواتین سے پرس چھینے کی واردات کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور اطلاعات پر پولیس نے گینگ کو ٹریس کر کے دھر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 موبائل فونز، 6 پرس، 1 لاکھ روپے نقدی، ایک موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔