ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوشیار! فراڈ  میسجز کے بعد شہریوں کو نئے طریقوں سے لوٹنے والے گروہ متحرک

ہوشیار! فراڈ  میسجز کے بعد شہریوں کو نئے طریقوں سے لوٹنے والے گروہ متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : اسلام آباد میں موبائل فون نمبر پر فراڈ  میسجز کے بعد شہریوں کو نئے طریقوں سے لوٹنے والے گروہ متحرک ہوگئے ۔ 

شہریوں نجی بنک کے نام پر بنائے گئے جعلی ای میل ایڈریس سے ای میلز موصول ہونے لگے، شہریوں کو پاکستان پوسٹ کی جانب سے بھی جعلی کورئیر میسجز موصول ہونے لگے۔  

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعل ساز شہریوں کو پارسل کا غلط میسج بھیج کر ویب سائٹ کا لنک بھیجتے ہیں، شہری کے ویب سائٹ کو کھولتے ہی تمام پاسورڈ کو ہیک کیا جاتا ہے۔ فراڈ ای میل کے ذریعے جعل ساز شہریوں کو  نجی بنک  میں نئے اکاؤنٹ بن جانے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ شہریوں سے نجی بنک کی جعلی  آی میل ایڈریس کے ذریعے شناختی کارڈ ،موبائل نمبرز اور زاتی تفصیلات مانگی جاتی ہیں، شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد جعل ساز شہریوں کے بنک اکاؤنٹس ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی بینکوں کی جعلی ای میل نہ صرف پاکستان نہیں بلکے دیگر ممالک میں بیٹھے جعل سازوں کے ذریعے کی جاتیں ہیں ۔

واضح رہے کہ جعلی ای میل ، فراڈ موبائل میسجز ، جعلی وئب سائٹس  آن لائن فراڈز کو روکنے کی لیے تاحال ایف آئی اے حکام کو بڑی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔