ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کا پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

مسلم لیگ ن کا پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کرانےکا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 مسلم لیگ ن کے پارٹی آئین پر نظر ثانی اور ترمیم کیلئے 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ آئینی ترامیم و نظر ثانی کمیٹی کےکنوینئر مقرر کردیئے گئے ۔

 رکن قومی اسمبلی انوشے رحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقرر کر دیا گیا ،ترامیم و نظرثانی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق ، اعظم نزیر تارڑ ،خرم دستگیر خان ، محسن رانجھا اور بیرسٹر ظفراللہ خان شامل ہیں ۔

 سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے آئین کی نظر ثانی و ترامیم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer