ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے آج پیر کی سہ پہرگورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔
گورنر ن بلوچستان نے وزیرِ اعظمشہباز شریف کے بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔گورنر نے وزیرِاعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج سہ پہر کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچے تو گورنر عبدالولی کاکڑ، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور صوبہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اوررنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ گئی ہیں۔