پاکستان میں جدید ترین ہیوی بائیکس، قیمت کتنی؟

پاکستان میں جدید ترین ہیوی بائیکس، قیمت کتنی؟
کیپشن: heavy bike Pakistan
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عصرحاضر میں موٹرسائیکل کو ایک لازمی عنصر خیال کیاجاتا ہے کیونکہ پیٹرول کی بڑھتی قیمت نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، بائیک کو آج کے دور کی  سستی سواری قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں جدید ترین ہیوی بائیکس کی زبردست خصوصیات کی حامل ہیں۔

افراد اسے شوقیہ بھی چلاتے ہیں اور بائیک کے شوقین افراد عموماً ہیوی بائیکس یا سپورٹس بائیک رکھتے ہیں جو کہ امپورٹڈ ہوتی ہیں، اور جہاں بات شوق کی آجائے وہاں مول کا تو کوئی تصور ہی نہیں- پاکستان میں اس وقت کئی ایسی ہیوی بائیکس ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ تک جا پہنچتی ہے،ان میں طاقتور انجن کے علاوہ ایسے جدید فیچر بھی موجود ہوتے ہیں جو صرف آج کی نئی ماڈل کی گاڑیوں میں ہی نظر آتے ہیں-
 اور یہی خصوصیات اور کمپنی کا نام ایک ہیوی بائیک کی بھاری قیمت کا بنیادی سبب بھی ہوتے ہیں،یقیناً 80 یا 90 لاکھ کی بائیک خریدنا پاکستان جیسے ملک میں ہر کسی کے بس کی بات نہیں یہ صرف انتہائی امیر افراد کا ہی شوق ہے، ان بائیکس کے شوقین افراد بائیکس میں نصب طاقتور انجن اور جدید خوصیات کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں-

ہیوی بائیکس پر 1800 سی سی تک کی طاقت کے حامل انجن موجود ہےجو کہ صرف گاڑیوں میں ہی نصب نظر آتا ہے- اس کے علاوہ یہ بائیکس چابی کے بجائے ریموٹ سے سٹارٹ کی جاتی ہیں-
 ان بائیکس میں موجود جدید فیچرز صرف رائیڈر کی آسانی اور سہولت کے لیے نہیں فراہم نہیں کیے گئے بلکہ بعض فیچر ایسے بھی دیے گئے ہیں جو رائیڈر کی حادثات سے حفاظت بھی یقینی بناتے ہیں-
بعض بائیکس 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں- جبکہ انہیں ایک مخصوص رفتار پر رکھ کر بھی باآسانی چلایا جاسکتا ہے-

M .SAJID .KHAN

Content Writer