آئی فون 14سے متعلق اہم خبر

Apple Iphone,14,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایپل کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل آئی فون کے نئے  14  ایڈیشن کی تاریخ سے متعلق انکشاف کر دیا۔

 کئی ماہ سے ایپل کے فلیگ شپ سمارٹ فون آئی فون 14 کے فیچرز اور دیگر معاملات کے حوالے سے خبریں لیک ہوتی رہی ہیں۔ تازہ ترین لیک میں آئی فون 14 کی لانچنگ تقریب کی تاریخ کے متعلق بتایا گیا ہے۔

ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر کیوپیٹینو میں قائم یہ کمپنی اپنی تمام تقاریب منگل کے دن منعقد کرتی ہے۔

گزشتہ آئی فون لانچز کو دیکھا جائے تو ان کی لانچنگ کی تقریبات عموماً ستمبر کے وسط میں کسی منگل کوئی منعقد کی گئیں تھیں، جس کا مطلب ہے کہ اس سال یہ تقریب 13 ستمبر کو متوقع ہے۔

ایپل کی جانب سے ماضی میں آئی فون کی لانچنگ تقریبات عموماً ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں لیکن کووڈ-19 کی عالمی وباء کے دوران کمپنی کو یہ تقریب آن لائن منعقد کرنے پر زور دیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ اس سال ایپل یہ تقریب آن لائن منعقد کرے گا یا شرکاء بذاتِ خود اس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے ایپل کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔