ایکسائز ڈیوٹی میں کمی،   پٹرول 95.91 روپے فی لیٹر ہوگیا

ایکسائز ڈیوٹی میں کمی،   پٹرول 95.91 روپے فی لیٹر ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی  ہے جس کے باعث پٹرول کی قیمت میں ساڑھےنو  روپے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم ہونےکے بعد پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹرکی کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل  فی لیٹرپٹرول کی قیمت 105 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96 روپے تھی، قیمتوں میں کمی کے بعد  فی لیٹر پٹرول کی قیمت 95.91 روپے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت  89.67 روپے ہوگئی ۔

بھارت میں فی لیٹر پٹرول کی موجودہ قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی کرنسی میں 247.05 روپے بنتی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 230.98 روپے بنتی ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسےہے اور فی لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔