جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کو راہیں جدا کرنے کی دھمکی دے دی

Jahangir Tareen group
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: فواد چودھری اور عامر کیانی کی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی، ترین گروپ نے جہانگیر ترین کے خلاف رپورٹ آنے پر راستے جدا کرنے کی دھمکی دے دی۔

جہانگیرترین گروپ نے وفاقی وزیر اور پارٹی سیکرٹری جنرل کے سامنے واضح کردیا کہ جہانگیرترین کے خلاف رپورٹ آئی تو پھر آپ راستے جدا ہی سمجھیں۔ اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کےساتھ ہم کھڑے ہیں لیکن واضح کردیں کہ اگر اسی طرح انتقامی کارروائیاں ہوئیں تو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔

گروپ اراکین نے فواد چوہدری اور عامر کیانی سے مطالبات کی منظوری کی گارنٹی مانگتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وعدہ تو کیا ہے لیکن کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ یہ تمام وعدے وعدے نہیں رہیں گے بلکہ پورے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین نے فواد چودھری کو کہا کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ ہمارے حلقوں کے مسائل ہیں، عوام ہم سے توقعات رکھتے ہیں،جو کرپٹ ہے اس کو پکڑیں لیکن ہمارے مسائل تو حل کریں۔

گروپ اراکین کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا جیسے وزرا کو بیان بازی سے روکیں، باتیں ہم کو بھی بہت آتی ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آپ کے مسائل سنے اس بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کروں گا۔ عامر کیانی اور سیف اللہ نیازی پنجاب کے معاملات پر نظر رکھیں گے لیکن آپ کو بھی تلخ جملوں سے اجتناب کرنا ہوگا۔