حکومت نے امتحانی عملے کیلئے نئی شرط عائد کردی

حکومت نے امتحانی عملے کیلئے نئی شرط عائد کردی
کیپشن: examination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: امتحانی عملے کیلئے کورونا ویکسنیشن کروانا لازمی قرار، ویکسینیشن نہ کروانے والے عملے کو لاہورسمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے عملہ کو کرونا 19 ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ویکسینیشن نہ کروانے پر عملہ کو امتحانات میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 20 جون کے بعد سے شروع ہونا ہیں. پنجاب حکومت نے تمام بورڈز کو احکامات جاری کردیئے جس میں امتحانی عملہ کو خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کورونا ویکسنیشن کروائیں تاکہ امتحانات میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹینڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ، سپروائزری سٹاف ،نگران عملہ اور دیگر سٹاف کی فوری ویکسنیشن کروائی جائے گی۔ تعلیمی بورڈ کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ویکسنیشن کروانےوالے امتحانی عملہ کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صرف انہی اساتذہ کی امتحانات میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو اپنی ویکسینیشن مکمل کرواچکے ہیں۔یاد رہے کہ امتحانات میں ہر سال تیس ہزار سے زائد امتحانی عملہ ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer