لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمد شان گل کا بڑا اعزاز

لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمد شان گل کا بڑا اعزاز
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ  میں 7 مئی کو  تعینات ہونے  والے 13 ججز میں سے جسٹس محمد شان گل کا پہلا عدالتی نظیر فیصلہ، جسٹس محمد شان گل  جائیداد کے قبضے کے متعلق لوکل کمیشن کی رپورٹ بارے پہلا عدالتی نظیر تحریری فیصلہ جاری  کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ  میں 7 مئی کو  تعینات ہونے  والے 13 ججز میں سے جسٹس محمد شان گل کا پہلا عدالتی فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے ریاض خالد کی درخواست پر 6 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے کے مطابق لوکل کمیشن کی رپورٹ سول عدالت پر لازم نہیں، فریقین لوکل کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کر سکتے ہیں، عدالت نے لوکل کمیشن کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔

فیصلے کے مطابق  سائل کی داد رسی کا کوئی فورم نہ ہونے پر ہی ہائیکورٹ  آئینی دائرہ اختیار استعمال کرسکتی ہے، جائیداد تنازع کے فریقین دوران ٹرائل لوکل کمیشن کو جرح کیلئے کٹہرے میں طلب کر سکتے ہیں۔ لوکل کمیشن کی رپورٹ میں اگر کوئی بےضابطگیاں پائی گئیں تو دوران ٹرائل ان کا انکشاف ہو سکتا ہے، قانون ایک ہی کیس میں کثیر کارروائیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔

درخواست گزار نے گلبرگ تھری میں واقع پلاٹ کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرا ر دینے کیلئے سول عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، سول عدالت نے جائیداد تنازع پر لوکل کمیشن بنانے  اور اس کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا۔ درخواستگزار نے سیشن عدالت میں لوکل کمیشن کی رپورٹ پر اعتراضات دائر کئے جنہیں مسترد کیا گیا۔