شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کیساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی

Shaeen Afridi
کیپشن: Shaeen Afridi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد  خان آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا باضابطہ رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی۔

نجی چینل کو دیئےگئے انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی سے میزبان نے بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے رشتے سے متعلق سوالات کئے اس پر شاہد آفریدی نے تصدیق کی کہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور  انشاء اللہ شاہین ہی داماد بنیں گے. 

شاہد آفریدی کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کے رشتے سے قبل کوئی رشتے داری نہیں تھیں، ہمارے آفریدیوں کے 8 قبیلے ہیں، شاہین کا  اورہمارا تعلق الگ الگ قبیلوں سے ہے۔

سابق کپتان نے مزید بتایا کہ پچھلے 2 سالوں سے شاہین کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بچوں کا رشتہ آپس میں طے کردیا جائے لہٰذا جلد ہی رشتہ طے کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے فی الحال یہ طے نہیں کہ وہ مزید تعلیم پاکستان میں حاصل کرے گی یا انگلینڈ میں جبکہ ساتھ ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کورس بھی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بتایا انہوں نے شاہین کے لئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer