لاہوریئے مردہ جانوروں کا گوشت کھانے سے بچ گئے

Dead Meat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شیرا کوٹ پولیس نے کھابوں کے شوقین لاہوریوں کو  ایک بار پھر مردہ جانوروں کا گوشت کھانے سے بچا لیا ۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق شیرا کوٹ ناکہ پر پولیس نے شک پڑنے پر مزدے کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیورنے مزدا بھگا دیا جس پر پولیس نے مزدے کا تعاقب کیا اور بڑی کوشش کے بعد بالآخر مزدے کو پکڑ لیا جس میں ترپال سے ڈھانپ کر مردہ گائے اور بھینس لے جائی جارہی تھی۔

ڈرائیور نے  ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ مردار گوشت لاہور کے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس میں سپلائی کیا جانا تھا، کھلی جگہوں پرمردہ جانور تلاش کر کے سپلائی کرتے ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہےکہ ڈرائیور عبدالقادر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer