پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن حکام کےحوالے

پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن حکام کےحوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن حکام کودے دی گئی،ابتدائی رپورٹ کےمطابق طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا جبکہ رن وے پر پہنچنے سےپہلےہی طیارہ آبادی والےعلاقےمیں مکانات سےٹکرا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔لینڈنگ گیئرخراب ہونےکےبعدپائلٹ طیارےکوقواعد کے مطابق لینڈنگ کیلئے نیچے لائے،اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے۔

کراچی طیارہ حادثہ جہاں کئی قیمتی جانیں لےگیا، وہیں کچھ خوش قسمت جانیں بچ بھی گئیں،  طیارہ حادثہ میں بچ جانےوالوں میں صدرپنجاب بینک ظفرمسعود، ایئر ہوسٹس مدیحہ ارم اور ایک مسافرمحمد زبیرشامل ہیں۔
جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔کراچی طیارہ حادثہ میں بینک آف پنجاب کے صدرظفرمسعود معجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔ عام شہریوں نےجان پرکھیل کر ظفرمسعود کی جان بچائی۔  ظفر مسعود دارالصحت اسپتال میں زیرعلاج ہیں اوران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق ظفر مسعود کی کولہے اور ہسلی کی ہڈی فریکچر ہوئی، جلنے کے کوئی نشان نہیں جبکہ انہیں معمولی زخم بھی آئے۔ ظفرمسعود نےفون پروالدہ سے بات کی اوراپنی خیریت بتائی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےظفرمسعود کی عیادت کی۔
حادثےکاشکار ہونےوالے بدقسمت طیارے کی خوش قسمت ایئر ہوسٹس مدیحہ ارم کی زندگی بھی بچ گئی۔ ایئرہوسٹس مدیحہ ارم کو جہاز پرسوارہونا تھا لیکن کسی وجہ سے وہ ڈیوٹی پرنہ پہنچ پائیں اوران کی جگہ ایئرہوسٹس انعم کو ڈیوٹی سونپی گئی۔

طیارہ حادثہ میں مسافرمحمدزبیر کی جان بھی بچ گئی، صوبائی وزراءسعیدغنی اورناصرحسین شاہ نےسول اسپتال میں محمدزبیرکی عیادت کی۔ سوشل میڈیاپرتصاویربھی شیئرکی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer