ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

( رضوان نقوی ) ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو آفیسرز کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ایف بی آر نے67 ان لینڈ ریونیو آفیسرز کے تقرر وتبادلے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے حال ہی میں ترقی پانے والے ان لینڈ ریونیو آفیسرز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ آئی آر او مقصود احمد خلجی، احمدحسن کا سی آرٹی او سے آرٹی او ٹو، سید عمران رضا کا سی آرٹی او تبادلہ کردیا گیا ہے۔

آئی آر او طلعت محمود خان کا سی آر ٹی او سے ایل ٹی یو، محمد شاہد یوسف کا آرٹی او ٹو جبکہ ان لینڈ ریونیو آفیسر عبدالرحمن، ارشد علی، محمد سرفراز خان کا کارپوریٹ آرٹی او تبادلہ کردیا گیا ہے۔ آئی آراو سعید اللہ خان، محمد ابراہیم ملک کا آر ٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا ہے۔ آئی آر او کبیر احمد بٹ، فرحت علی کا سی آرٹی او، راشد اقبال کا آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا ہے۔

آئی آر او سید ریاض حسین، شرافت علی، محمد افضل  جاوید، ندیم اختر خان، محمد اکمل، آئی آر او بلال زاہد، احتشام الحق، محمد ادریس، جاوید ظفر بھٹی کا آرٹی او ٹو جبکہ آئی آر او محمد نوید بٹ کا آرٹی ٹو سے سی آرٹی او، حق نواز بھٹی، دلبر حفیظ ملک کا آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح آئی آر او محمد عمر سہیل، محمد جبار، آئی آر او عاشق حسین، عمران جاوید غوری، گلفام ملک کا ایل ٹی یو تبادلہ کردیا گیا ہے۔ آئی آر او محمد ندیم، صفدر ملک، سعید ڈوگر، ناصر علی شاہ، خواجہ میثم عباس، منور حسین کا انٹرنل آڈٹ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ آئی آر او فارینہ شکیل کا ڈیٹا پروسیسنگ یونٹ جبکہ نوید یوسف کا ڈاٹ آئی آر تبادلہ کردیا گیا ہے۔